دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی بیٹی کے بارے میں ایسی شرمناک خواہش کہ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگالے

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف زہر آلود نظریات سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن وہ اپنی ہی نوجوان بیٹی کے بارے میں جو خیالات اور خواہشات رکھتے ہیں وہ کسی بھی شریف النفس انسان کے لئے واقعی ناقابل یقین ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2003ءمیں مقبول ٹی وی پروگرام ’ہاورڈ سٹرن شو‘ میں کہا ”آپ کو پتا ہے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک کون ہے؟ اسے میں ہی دنیا میں لایا ہوں۔ اس کا نام ایوانکا ہے، میری بیٹی ایوانکا۔ وہ چھ فٹ قد اور شاندار جسم کی مالک ہے۔ اور وہ بھرپور جنسی کشش رکھتی ہے۔“اسی طرح 2006ءمیں ٹی وی پروگرام ’دی ویو‘ میں ایک انٹرویو کے دوران، جب ان کی بیٹی ان کے ساتھ بیٹھی تھیں، انہوں نے کہا ”میرا نہیں خیال کہ ایوانکا پلے بوائے میگزین کے لئے ماڈلنگ کرے گی، اگرچہ وہ ایک شاندار جسم کی مالک ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر یہ میری بیٹی نہ ہوتی تو میری محبوبہ ہوتی۔“جریدے ’رولنگ سٹون‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی بیٹی کے بارے میں ایک بیان یوں شائع کیا، ”اگر میں شادی شدہ نہ ہوتا، اور ایوانکا میری بیٹی نہ ہوتی تو ۔۔۔“ اسی طرح ٹی وی میزبان وینڈی کے شو میں ایک مشترکہ انٹرویو کے دوران باپ بیٹی سے پوچھا گیا کہ ان کے درمیان مشترک بات کیا ہے ۔ ایوانکا نے کہا کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اور گالف کا شوق مشترک رکھتی ہیں، لیکن اس کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ کچھ یوں گویا ہوئے ”میں تو سیکس کہنے والا تھا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close