دنیا

سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر یمنی میزائل حملہ

صنعاء: یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان کے علاقے میں سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یمنی ٹی وی چینل المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے اتحادی افواج کے مرکز پر ایک بار پھر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی جیزان میں واقع سعودی اتحادی افواج کے مرکز کو قاہر2 نامی میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

یمنی فوج کے نائب ترجمان راشد کا کہنا ہے کہ جیزان مرکز پر میزائل حملہ سعودی اتحادیوں کی جانب سے پیشگی حملوں کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے پاس سعودی عرب کے کسی بھی علاقے پر وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یاد رہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دینے کے لئے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل کے حملے پہلے بھی کئے ہیں۔

یمنی فوج نے اس سے قبل دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔یمنی فوج کی میزائل یونٹ کے مطابق حملہ کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہوا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close