دنیا

بیت المقدس کو کھو دیا تو مکہ اور مدینہ کی بھی حفاظت نہیں کرپائیں گے، اردوغان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ اگر مسلمانوں نے بیت المقدس کو کھو دیا تو پھر مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا بھی مشکل ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے القدس العربی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ اگر مسلمانوں نے بیت المقدس کو کھو دیا تو پھر مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا بھی مشکل ہوگا۔

ترک صدر نے استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ہم نے بیت المقدس کو گنوا دیا تو ہم مدینہ کی حفاظت نہیں کرسکیں گے اور اگر ہم نے مدینہ کو کھو دیا توپھر ہم مکہ کی حفاظت نہیں کرسکیں گے اور اگر مکہ بھی ہاتھ سے چلا گیا تو کعبہ بھی ہاتھ سے نکل جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی بیت المقدس کے بارے میں امریکی اعلان کے خلاف متعدد اقدامات اور اہم فیصلے کرے گا۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر ہم ہاتھ کے ذریعہ کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم زبان کے ذریعہ دشمن اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں، اگر زبان سے آواز بلند نہیں کرسکتے تو دل سے بیزاری کا اظہار تو کم از کم کرنا چاہیے۔

طیب اردغان نے قدس کو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو ایک بم قرار دیا کہ جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی جانب پھینکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر قدس کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ پورے عالم اسلام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close