دنیا

مصر نے عارضی طور پر غزہ کی سرحد کھول دی

غزہ: مصر نے غزہ سے متصل طویل ترین سرحد کی واحد گزرگاہ رفح بارڈر کو عارضی طور پر فلسطینیوں کے لیے کھول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری حکومت نے رفح گزرگاہ کو 4 روز کے لیے کھول دیا ہے جس کے بعد فلسطینیوں کی مصر میں آمدورفت شروع ہوگئی ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب حماس نے غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا ہے، یکم نومبر کو حماس نے وسیع تر قومی مفاد کی پالیسی پر مصری توسط سے اپنی حریف الفتح سے صلح کرکے غزہ کا انتظامی کنٹرول فلسطینی حکام کے سپرد کیا تھا۔غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ مصری حکومت نے رفح بارڈر کو انسانی بنیادوں پر صرف چار روز کے لیے کھولا ہے جس کے تحت صرف ان مریضوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کا علاج غزہ میں ممکن نہیں جب کہ مصری تعلیمی اداروں میں انرول طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آنے کی اجازت ہوگی۔سرحد کھلنے پر اس وقت شدید جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب فلسطینی شہری اپنے پیاروں سے سرحد پار کرکے کئی روز بعد آپس میں ملے۔واضح رہے کہ رفح بارڈر محصور غزہ کی پٹی کی واحد گزر گاہ ہے جہاں اسرائیلی فوج کا قبضہ نہیں ہے۔ رواں سال صرف 14 روز کے لیے رفح بارڈر کھولا گیا تھا اور 20 ہزار افراد نے آمد ورفت کے لیے درخواست دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close