دنیا

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ،11 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے ہلمند صوبے کے جنوبی علاقےمیں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گورنر ہلمند کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے حملے کا بھرپور جواب دیا جس میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کا بڑا حصہ طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close