دنیا

بھارتی خواجہ سراؤں کو اب خوراک اور رہائش حکومت دیگی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اندھراپردیش کی حکومت نے خواجہ سراؤں کی سماجی ترقی کے لئے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت انہیں پنشن ‘ راشن کارڈ رہائش کے لئے جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواجہ سراؤں سے متلعق پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ سوشل سکیورٹی پنشن کے طورپر 18 سال سے بڑی عمر کے ہرخواجہ سراء کو ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے ،اس سکیم سے ریاست کے 26 ہزار خواجہ سراؤں کو فائدہ پہنچے گا۔ اندھرا پردیش کے وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر کابینہ میں تفصیل سے غور کیا گیا ہے جو آئن لائن دستیاب ہو گی اور اس میں بہتری کے لئے معاشرے کے ہر طبقے سے رائے لی جائے گی ۔تاہم پالیسی کے تحت حکومت پبلک مقامات جیسے شاپنگ مالز اور سینما ہالز میں خواجہ سراؤں کے لئے خصوصی ٹوائیلٹس تعمیر کرے گی۔اس کے علاوہ دیگر سٹوڈنٹس کی طرح خواجہ سرا طالب علموں کا بھی اسکالر شپ کے ساتھ ساتھ رعایتی بس پاسز بھی دیئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ نائیڈو سرکار نے خواجہ سراؤں کو جنسی ‘ ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے سے بچاؤ کے لئے رواں سال اپریل میں اندھرا پردیش ہیجڑ ویلفیئر بورڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close