دنیا

یمن سے ریاض میں شاہی محل کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے ایک بار پھر میزائل حملہ کیا گیا جس میں شاہی محل ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل ال یماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت ال یماما پیلس میں سعودی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  حملے میں کسی سعودی شہری کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔

دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل حملے میں ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی تصدیق کی ہے تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز اور محکمہ دفاع کے حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر خمیس مشیط پر یمن سے میزائل حملہ کیا گیا تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز نے حملوں کو ناکام بنادیا تھا جب کہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے متعدد بار ایران پر الزام عائد  کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close