دنیا

کرسمس کے موقع پہ دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب، امریکی فوجی گرفتار

سان فرانسسکو: امریکی سکیورٹی فورسز نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 25 سالہ سابق امریکی میرین ایورٹ آرن جیمسن کو امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی اہلکار کے ساتھ مبینہ طور پر منصوبہ شیئر کرنے کے باعث شمالی کیرولینا سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہے اور اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں سان فرانسسکو چرچ پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس کی معلومات داعش کو فراہم کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو فیس بک پر شدت پسند مواد میں دلچسپی رکھنے کے بعد نگرانی میں لیا گیا جبکہ ملزم نے 31 اکتوبر کو نیو یارک میں ہونے والے ٹرک حملے کی بھی حمایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close