دنیا

القدس کے حوالے سے کلیدی کردار عرب ممالک کو ادا کرنا چاہیے:امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کلیدی کردار کسی دوسرے خطے ، ملک یا طاقت کے بجائے عرب ممالک کو ادا کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پر متعدد ٹویٹس میں اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور قضیہ فلسطین کے معاملے میں جلد بازی اور استحصالی کوششوں پر موثر سیاسی عمل کو غلبہ حاصل ہونا چاہیے۔انور قرقاش نے کہا کہ بیت المقدس سب سے پہلے عرب ممالک کا مسئلہ ہے، فلسطینی اور عرب قضیہ ہونے کے وجہ سے اس حوالے سے کلیدی کردار عرب ممالک کوہی ادا کرنا چاہیے جبکہ القدس شریف کی عالمی حمایت قضیہ فلسطین کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار منظر عام پرلے آئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close