دنیا

سعودی شہزادی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل کی بات کہہ دی

ریاض :  سوشل میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ سے بھرا پڑا ہے، لیکن دنیا کے اربوں مسلمان عموماً اس پر کڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ طاغوت کی یلغار کا رخ موڑنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئیے، اس کے متعلق سعودی شہزادی عامرہ التاویل نے انتہائی احسن بات کہہ دی ہے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل بھی کر دی ہے۔ نیوز سائٹ البوابہ کے مطابق سعودی شہزادی نے عرب میڈیا فورم کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہ اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے اور اس کی علامات بھی خوبصورت اور سادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ اکبر کے الفاظ خدا کی عظمت کو بیان کرتے ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ دہشت گرد اپنے خوفناک حملوں کے وقت انہی الفاظ کو استعمال کرکے اسلام اور مسلمانوں کے امیج کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اعداد وشمار کے مطابق محض ایک سال کے دوران سوشل میڈیا ویب سائٹوں اور سرچ انجنوں پر اللہ اکبر کے الفاظ کو تقریباً 8 کروڑ مرتبہ سرچ کیا گیا۔ اس بات سے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں میں اسلام کے متعلق جاننے کی جستجو کس قدر زیادہ ہے اور یہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مذہب کا اصل پیغام ہدایت کی تلاش میں سرگرداں لوگوں تک پہنچائیں۔ شہزادی عامرہ کا کہنا تھا کہ صرف عرب دنیا میں ٹویٹر استعمال کرنے والوں کے 28 کروڑ اکاﺅنٹ ہیں۔ اگر مسلمان اسلام کے حقیقی تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے متفقہ کوشش کریں تو بہت بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم میں سے ہر کوئی ہفتے میں صرف ایک پوسٹ اسلام کا سچا پیغام پھیلانے کے لئے کرنا شروع کر دے، تو دہشت گردوں اور اسلام کے مخالفین کے منفی اور جھوٹے پراپیگنڈہ کا نام و نشان تک نہیں رہے گ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close