دنیا

اسرائیل کا بیت المقدس سے قریب ریلوے اسٹیشن کو ٹرمپ سے موسوم کرنے کا ارادہ

تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیت المقدس کے قریب ریلوے اسٹیشن کو امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے موسوم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیت المقدس کے قریب ریلوے اسٹیشن کو امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے موسوم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ یسرائیل کاٹز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے علاقے میں ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے،  مجوزہ ٹرین ٹریک اور اسٹیشن اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے آنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہوگا اور اس کا افتتاح آئندہ سال متوقع ہے۔

یسرائیل کاٹز کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اول کے قریب مغربی دیوار ” جسے دیوار گریہ بھی کہتے ہیں” کے قریب ریلوے اسٹیشن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے موسوم کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کر بہت بڑا کام کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close