دنیا

سعودی شہزادوں کے ساتھ 17 غیرملکی بھی قید میں ہیں

ریاض: سعودی حکومت نے کچھ عرصہ قبل کرپشن کے خلاف ایک مہم شروع کی اور درجن بھر شہزادوں سمیت سینکڑوں امراءکو گرفتار کرکے رٹزکارلٹن ہوٹل میں قید کر دیا۔ اب وہاں سے ایک اور تہلکہ خیز خبر آ گئی ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے گرفتار کیے گئے افراد میں 17غیرملکی بھی شامل ہیں اور یہ سب کے سب مغربی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان میں 8امریکی، 6برطانوی اور 3فرانسیسی باشندے شامل ہیں۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان افراد کو سعودی باشندوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے یا ان پر انفرادی حیثیت میں کوئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔سعودی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے میل آن لائن نے بتایا ہے کہ ”ان غیرملکی افراد کو بھی گرفتار سعودی کھرب پتیوں کی طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ”وہ انہیں پیٹ رہے ہیں، وہ انہیں ٹارچر کر رہے ہیں، تھپڑ مار رہے ہیں اور توہین کر رہے ہیں۔ وہ ان غیرملکیوں کو مکمل طور پر توڑنا چاہتے ہیں اور اعتراف جرم کروانا چاہتے ہیں۔“سعودی محکمہ داخلہ نے غیرملکیوں کی گرفتاری کی خبر پر کسی بھی طرح کا ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ برطانوی سفارتخانے کا بھی کہنا ہے کہ اب تک ان سے کسی برطانوی شہری نے معاونت کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close