دنیا

شمالی کوریا کوتیل کی فراہمی پر امریکا نے چین کو دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی سطح پرپابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کوتیل کی فراہمی جاری رکھنے پرچین کو دھمکی دے دی۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پرشمالی کوریا کوتیل سپلائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چین شمالی کوریا کو تیل فراہم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، چین کی جانب سے خلاف ورزی شمالی کوریا کے مسئلے کا دوستانہ حل نہیں ہے جس سے امریکا کا رویہ مزید سخت ہوسکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے حوالے سے ہماری مدد نہیں کرتا تواس کے خلاف وہ تمام اقدامات عمل میں لائے جاسکتے ہیں جن کے بارے میں امریکا پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔دوسری طرف چین کی جانب سے ٹرمپ کا شمالی کوریا کو تیل منتقلی کا الزام مسترد کردیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے شہریوں اورکمپنیوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا۔اس سے قبل بھی امریکا بارہا تنبیہ کرچکا ہے کہ چین، شمالی کوریا کو میزائل تجربات سے روکنے میں امریکا کی مدد نہیں کررہا۔واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکا کو براہ راست دھمکی دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close