دنیا

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،13 شدت پسند ہلاک

موغادیشو: صومالیہ میں امریکی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں13عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ملک کے شمال مغربی علاقے میں الشباب کے عسکریت پسندوں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افریقی کمانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور اپنے شہریوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب اور جائز آپشنز کا استعمال جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close