دنیا

چین نے ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان مسترد کردیا

بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کیں اور بہت قربانیاں دیں، عالمی برادری پاکستان کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف کرے۔

جینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی احترام کی بنیادی پر عالمی برادری سے تعاون کررہا ہے۔ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور باہمی مفاد کی بنیاد پر جامع تعاون کو فروغ دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں، چین، پاکستان اور افغانستان نہ صرف جغرافیائی بلکہ مشترکہ مفادات کے لحاظ سے بھی آپس میں مضبوطی سے جڑے ہیں، 26 دسمبر کو ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں تینوں ممالک میں وسیع تر تعاون پر اتفاق ہوا جس میں ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close