دنیا

برطانیہ میں شدید سردی، کینیڈا میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج

لندن: امریکہ و برطانیہ میں شدید سردی سے نظام زندگی متاثر جب کہ پروزاوں میں بھی خلل پڑا ہے۔کینیڈا میں نیاگرا آبشار جم گیا، درجہ حرارت منفی 67ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، سمندری طوفان ڈائلین برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قطب شمالی سے چلنے والی ہواؤں کے سبب بحر اوقیانوس کی ساحلی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔واشنگٹن، فلاڈلفیا، نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر شہروں میں طیاروں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر ہونے لگا، مقامی حکام نے سرد موسم کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کینیڈا بھی ان دنوں شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سمندری طوفان ڈائلین برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔محکمے موسمیات کے مطابق آئرلینڈ اور جنوبی اسکاٹ لینڈ میں 80میل فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے جس کے بعد عوام کو محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close