دنیا

وہ 32 سالہ نوجوان جس نے پوری زندگی ہر روز 44 کروڑ روپے کمائے ہیں

مارک زکربرگ 51ارب 80کروڑ ڈالر (تقریباً51کھرب80ارب روپے) کی خطیر دولت کے مالک ہیں۔ یوں تو ان کا شمار دنیا کے چند امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور کچھ مارک سے بھی زیادہ دولت کے مالک ہیں لیکن اگران افراد کی دولت کو ان کی زندگی کے دنوں پر تقسیم کر دیا جائے تو مارک زکر برگ انسانی تاریخ کے امیر ترین شخص قرار پاتے ہیں۔ رواں ہفتے وہ اپنی 32ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں اور طرح ان کی 51کھرب 80ارب کی دولت کو ان کی زندگی کے دنوں پر تقسیم کیا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام زندگی میں ہر روز 44کروڑ روپے کمائے۔ یہ ایسا منفرد ریکارڈ ہے جو اس سے قبل کسی اور شخص کے حصے میں نہیں آ سکا۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کی عمر 60برس ہے اور ان کی کل دولت کو ان کی گزاری گئی زندگی کے دنوں پر تقسیم کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ انہوں نے زندگی میں ہر روز 35کروڑ روپے کمائے۔ یوں دنیا کااس وقت کا امیر ترین شخص بھی اس فہرست میں مارک زکربرگ سے نیچے آتا ہے۔تیسرے نمبر پر ایمازون کے جیف بیزوس 33کروڑ روپے روزانہ کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یہ تین لوگ ایسے ہیں جو پوری دنیا میں روزانہ 30کروڑ روپے سے زیادہ آمدن کماتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close