دنیا

چینی بحری جہاز ایرانی تیل بردار جہاز سے ٹکرا گیا، 32 افراد لاپتہ

بیجنگ: چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہاز میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی کارگو جہاز میں ٹکر ہو گئی ہے، جس کے بعد تیل بردار جہاز سانچی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ چین کے بحری جہاز کرسٹل کے عملے کے تمام 21 چینی باشندوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ایرانی تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا، جو ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل لیکر جنوبی کوریا جارہا تھا کہ اس دوران مشرقی چین کے ساحل سمندر سے 257 کلومیٹر دور کرسٹل جہاز سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی جس سے جہاز مکمل تباہ ہو گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close