دنیا

پورے پنجاب کے فنڈز لاہور منتقل کردئیے گئے: وسیم اختر

جدہ: صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے- پورے صوبے کے فنڈز لاہور منتقل کر دئیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور وہ سمجھنے لگے ہیں کہ کیا وہ اس ملک کا حصہ نہیں ہیں جو انکو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے یہ بات پنجاب میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے جدہ میں سماجی رابطہ کمیٹی کے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں انتخابات کے بائیکاٹ نے جماعت اسلامی کو بہت نقصان پہنچایا 2018 میں ہم اس پر قابو پالیں گے، امید ہے دینی جاعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لینگے اور بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ جماعت اسلامی سکڑ گئی ہے، جماعت سب صوبوں میں موجود ہے اور اور اسلامی نظام کے لئیے ہر پلیٹ فارم پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا مادر پدر آزاد ہے ملک سے مخلص نہیں۔اپنی ریٹنگ کئے کچھ بھی سنسنی پھیلا دیتے ہیں اور زیرو ہیرو کرنے میں کسی کا ثانی نہیں رکھتے ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بے عمل ہے پاکستان میں اسلامی نظام کی کوششیں جبکہ ممبران اسمبلی کی ترجیحات میں نہیں حکومت کی ترجیحات میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھاولپور صوبہ بننا ضروری ہے یہ بھاولپور کے عوام سے زیادتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نہیں چاہتی کہ نیا صوبہ بنے کیونکہ انکے دائرہ اختیار پر زد پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے حق کے حصول کے لییے جدوجہد کر رہے ہیں جو بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف نے پاکستان کو امریکہ کی جنگ میں جھونکہ ہے ٹرمپ کی بھائی ہوئی رقم ایک جھوٹ یے ہم نے پرائی جنگ میں ملک کا او معیشت کا بہت نقصان کیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close