دنیا

چین کے ساحل پرہمارا تیل بردار جہاز امریکا نے غرق کیا:ایران

تہران: ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کے ساحل پر ایرانی آئل بردار جہازسانچی امریکا نے ڈبویاہے ۔ایران کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پورٹس اینڈ سیلنگ آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد راستاد نے بتایا کہ ہمیں چینی سمندر میں غرق ہونے والے جہاز کے عملے کے زندہ بچ جانے کی کوئی امید نہیں، عملے کے 32 میں سے 2 بنگلہ دیش اور باقی سب ایرانی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز میں زور دار دھماکوں سے لگنے والی آگ اور زہریلی گیس کے اخراج سے تمام عملہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ جہاز کو امریکا نے ایک سازش کے تحت حادثے سے دوچار کیا ہے،تیل بردار جہاز کا جنوبی کوریا کی طرف سفر کا تاثر غلط ہے۔ جہاز تیل کی بھاری مقدار لے کر شمالی کوریا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کا تیل بردار جہاز سمندر میں دھماکےکے باعث تباہ ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close