دنیا

پاک ایران کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کی یادداشت پر دستخط

تہران: پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی سے ملاقات کی، گذشتہ روز تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات خطے میں استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، وزیر دفاعی پیداوار نے ایرانی وزرات دفاع کے ایکسپورٹ پروموشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ رانا تنویر حسین کو ایرانی دفاعی صنعت کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے دفاعی حکام کے درمیان علاقائی مسائل، انسداد دہشتگردی، خطے میں بیرونی مداخلت کی روک تھام، مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close