دنیا

عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی ضرورت شرمناک ہے:جرمنی

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے خبردار کیاہے کہ جرمنی میں سامیت مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے،عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی ضرورت شرمناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انجیلا میرکل کا ایک بیان میں کہنا تھاکہ ہولوکاسٹ کے لاکھوں متاثرین کی یاد تازہ رہنا چاہیے تاکہ نسل پرستی، نفرت انگیزی اور سامیت دشمنی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث شرم ہے کہ ملک میں موجود یہودی عبادت گاہوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے پولیس کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے آئندہ وفاقی حکومت میں اسی حوالے سے ایک خصوصی کمشنر کے عہدے کے قیام کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close