دنیا

بھارتی اعتراض مسترد، ایران میں آزادی کشمیر پہ بنی فلم کی نمائش جاری

تہران:ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی جس دوران ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد میں یہ فلم دیکھی اور بہت سے ایرانی شہری بھارتی فوج اور حکومت کے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی۔یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close