دنیا

پاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی، اعزازچوہدری

نیو یارک: امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا سے برابری اور احترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں اور پاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی۔ امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی ریڈیو کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا 70 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں، دونوں ملکوں نے جب بھی مل کرکام کیا توفائدہ ہوا، امریکا سے برابری اوراحترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں اورپاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان مسائل میں گھرا ہوا ملک ہے، افغانستان میں گورننس، کرپشن، منشیات، مافیا کی بھرمارہے، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے، افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں جب کہ افغانستان میں کچھ بھی ہواس کا الزام پاکستان پرلگا دیاجاتا ہے۔ اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکومذاکرات میں شریک کرے جب کہ افغان طالبان کوبھی مذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا جس کے بعد پاکستان سے دہشتگرد فرارہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close