دنیا

چینی صدر شی جین پنگ کی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت

قاہرہ ; چین کے صدر شی جین پنگ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جین پنگ کا کہنا تھا کہ چین فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے ۔ چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس کو ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل فلسطین کا تنازع ختم کر کے معاہدہ امن ہونا چاہئیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عرب لیگ اور عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے ، چین نے فلسطینی علاقوں میں پاور اسٹیشنز کے لیے 76 لاکھ ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close