دنیا

افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں: عہدیدار پینٹاگون

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی تازہ فوجی مہم جوئی سے امریکیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ڈائریکٹر پنٹاگون جوائنٹ سٹاف، میرین لیفٹیننٹ جنرل کینتھ مک کینزی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنٹاگون افغانستان میں فرنٹ لائن کے قریب تعیناتی کے لیے اپنے مزید فوجی دستے بھیج رہا ہے۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے خطرات منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی خطرے میں ہیں اور بدقسمتی سے اس مہم کے نتیجے میں امریکیوں کی ہلاکتیں جاری رہیں گی۔طالبان کے خطرے کے مقابلے کے لیے امریکہ اپریل تک اپنے مزید فوجی افغانستان بھیجے گا جس سے اس ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار ہو جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close