دنیا

فری کشمیر، خالصتان مہم کے دوسرے مرحلے میں قد آورہورڈنگز آویزاں

لندن: برطانوی شہر لندن میں فری کشمیر اورخالصتان مہم کے دوسرے مرحلے میں قد آورہورڈنگزآویزاں کردئیے گئے ۔ہورڈنگز میں بھارتی بربریت اوردہشتگردی کی بھرپورانداز میں عکاسی کی گئی ۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعدادموجود رہی۔جو قابض بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں۔مہم میں اقوام عالم پرظالم اور غاصب بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا ۔واضح رہے کہ لندن میں اس مہم کو غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہیاور بھارتی ظلم و ستم کا شکار افراد جوق در جوق اس میں شامل ہوتے جارہے ہیں، نعرے ہیں تو بس یہی کہ بھارت اپنے ناپاک وجود کو کشمیر سے نکال باہر کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close