دنیا

پاکستانی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: راجوری جموں میں ہلاکت خیز گولی باری کے نتیجے میں بھارت کا ایک آفیسر سمیت چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اسے ’’سیز فائر کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی‘‘۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر مملکت ہنس راج اہیر اور بری فوج کے نائب سربراہ سرتھ چند نے کہا ہے کہ فوج کو پاکستانی شیلنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کراس بارڈر فائرنگ میں ایک آفسر سمیت چار فوجیوں کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کی اشتعال انگیزی کا مناسب جواب دے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ’’مجھے ہمارے فوجی جوانوں پر پورا اعتماد ہے اور انہیں اس کا معقول جواب دینا چاہئے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close