دنیا

سعودیہ نے اسرائیل جانیوالی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی پابندی ختم کردی

سعودی حکومت نے اسرائیل کے لیے جانے والی پروازوں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی ختم کردی۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 70 سال بعد اسرائیل کے لیے جانے والی پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی ختم کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی کے خاتمے کا اطلاع مارچ سے ہو گا اور ایئر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے تل ابیب جانے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرے گی۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی ختم ہونے سے بھارت سے اسرائیل کے لیے پرواز کے دورانیے میں ڈھائی گھنٹے کی کمی واقع ہو گی اور کم فیول استعمال ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی واقع ہو گی۔

سعودی عرب نے 70 سالوں سے اسرائیل جانے والی پروازوں کے لیے پابندی عائد کر رکھی تھی جس کی وجہ سے ایئر انڈیا کے طیاروں کو یمن کے جنوب سے بحیرہ احمر سے ہوتے ہوئے اسرائیل جانا پڑتا تھا جو کافی لمبا اور مہنگا سفر تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close