دنیا

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے سیرگاہ کا اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک وسیع وعریض یہودی پکنک پوائنٹ(سیرگاہ)کے قیام کے حکومتی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت اور بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے القس میں جبل زیتون کی چوٹی پر ایک وسیع وعریض سیرگاہ کے قیام پر کام شروع کیا ہے۔یہ سیرگاہ بیت اوروت اور بیت ھحوشن نامی یہودی کالونیوں کے درمیان قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبرانی جریدے کے مطابق مذکورہ سیرگاہ کے لیے کئی لاکھ شیکل کی رقم خرچ کی جائے گی۔ رقم کا زیادہ تر حصہ فنڈ ریزنگ ذریعے جمع کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close