More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

کرد باغیوں نے ترکی کا جنگی ہیلی کاپٹر مارگرایا، 2 فوجی ہلاک

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق شام کے علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترکی کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس کی وجہ کرد باغیوں کو کالعدم کردستان ورکز پارٹی کا حصہ ہونا اور دہشت گرد قرار دینا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ہیلی کاپٹر مارگرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کے لئے تیار ہیں، شامی جنوبی صوبے ہیٹی میں کردباغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close