دنیا

امریکی فوجی عراق سے نہ نکلے تو بندوق اٹھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا، عراقی رضاکار فورس

بغداد: عراق کی عوامی رضا کار فورس حرکة النجبا نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فورسز نے عراق سے انخلا نہ کیا تو حرکة النجبا ان کے خلاف ہتھیار اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔ عراقی خبر رساں ادارے کے مطابق حرکة النجباء کے ترجمان ابو وارث الموسوی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال دے وگرنہ ان کے خلاف بندوق کے استعمال کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ حرک النجبا عراقی رضا کار فورس کا اہم حصہ ہے جس نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود عراق سے اپنے فوجیوں کو نہیں نکالیں گے ،جس کی وجہ سے عراقیوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close