دنیا

آر ایس ایس کے سربراہ کا بیان ہندوستان کی توہین ہے، راہل گاندھی

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے تین دن کے اندر اپنی فوج تیار کرنے والے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے شہیدوں کی توہین سے تعبیر کیا۔ راہل گاندھی نے آج اپنے ٹوئٹر پر موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ’’آر ایس ایس کے سربراہ کا یہ بیان ہر ہندوستانی کی توہین ہے، چونکہ اس سے ملک کے لئے جان نچھاور کرنے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے اور یہ ملک کے پرچم کی بھی توہین ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ترنگے کو سلامی دینے والے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت کو فوج اور شہیدوں کی توہین کرنے کے لئے شرم آنی چاہئے۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے لئے آر ایس ایس کے پاس تین دن کے اندر اپنی ’’فوج‘‘ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close