دنیا

ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سفاراتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ نے ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ویب سائٹ کے مطابق ملیحہ لودھی مسلمان ممالک میں مقبول ترین شخصیت ہیں۔ واضح رہے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو فروری 2015ء میں پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور اب تک وہ اس عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ملیحہ لودھی دو مرتبہ امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات رہیں اور اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس فہرست میں روس کی سفارت کار الیانورا مترافونوا سرِ فہرست ہیں، جبکہ دیگر خواتین میں کرغیزستان کی روزا اتن بائیوا، ہالینڈ کی رینے جونزبوس اور سوئیڈن کی ایلوا ماڈال شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close