دنیا

مخلوط محفل کا انعقاد، ایرانی مردوں اور خواتین کو کوڑوں کی سزا

تہران: ایران کی ایک عدالت نے مخلوط محفل میں شرکت کی پاداش میں 35 مردوں اور خواتین کو 99 ننانوے کوڑے مارنے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قزوین شہر کی عدالت نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے 35 طلبہ کو مخلوط محفل منعقد کرنے اور غیر اخلاقی فعل ارتکاب پر فی کس 99 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کوڑوں کی سزا پانے والے افراد کو ایک مخلوط محفل سے پکڑا گیا۔ ان طلبہ نے صرف مخلوط مجلس سجا رکھی تھی بلکہ وہ رقص سرود کے ساتھ ساتھ شراب کے جام بھی چل رہے تھے۔ قزوین کے پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت پر زور دیا تھا کہ وہ سزا کے نفاذ میں تاخیر سے کام نہ لے بلکہ جس دن ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا اسی دن انہیں سزا دینے کا حکم جاری کرے تاکہ معاشرے میں اخلاقی بگاڑ اور فساد کی بیخ کنی کرنے میں مدد دی جا سکے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ گرفتار کے گئے افراد کو نہ صرف کوڑوں کی سزا ہوگی بلکہ ان کے غیر اخلاقی افعال کے ارتکاب پر ان کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ مستقبل پر بھی قدغن لگے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close