دنیا

ہالی وڈ فنکاروں کے لیے پوپ کی جانب سے میڈلز

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن کے ایک آرٹ اور ثقافت کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے کی جانب سے جارج کلونی سمیت مختلف فنکاروں کو میڈلز دیے۔

تقریب کا انعقاد ویٹی کن سٹی میں کیا گیا جس میں جارج کلونی، رچرڈ گیری اور سلمیٰ ہائیک کو میڈلز دیے گئے۔ میڈلز پاپ فرانسس نے دیے

یہ فلاحی تنطیم آرٹ، ثقافت اور امن کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم صرف ویٹی کن سٹی میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کام کر رہی ہےتنطیم کے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ فنکار روایات اور اقدار کو فروغ دینے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان فنکاروں نے تنظیم کے آرٹ منصوبوں کے لیے سفیر بننے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

تقریب میں پوپ نے مہاجرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین خطرہ نہیں ہیں، بلکہ وہ خطرے میں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close