دنیا

بھارت: اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے 17 ہلاک

نیو دہلی ٹیلی وژن اور دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 17 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بھارت میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے فوج کے 17 اہلکار مارے گئے ہیں۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پل گاؤں اسلحہ ڈپو میں طلوع آفتاب سے قبل آگ لگی۔

وزارت دفاع کے ترجمان نتن وکانکر نے اسلحہ خانے میں صرف آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر جاری کر دی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔

نیو دہلی ٹیلی وژن اور دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 17 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ لگ بھگ ایک ہزار دیہاتیوں کو اس علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

پل گاؤں اسلحہ ڈپو ریاست مہاراشٹرا کے ضلع واردھا میں واقع ہے اور بھارت کے بڑے اسلحہ ڈپوؤں میں سے ایک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close