دنیا

لڑکی کا منہ باندھ کر شوہر نے اسے قبر کھودنے پر مجبور کردیا کیونکہ۔۔۔ ایسی ویڈیو آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ ہوگیا

ماسکو: روس سے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں شوہر اپنی بیوی کا منہ باندھ کے اسے قبر کھودنے پر مجبور کر رہا ہوتا ہے۔ اس ویڈیو نے منظر عام پر آتے ہی دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ اب اس کی ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر مردوں کو بھی غصہ آ جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ایک الیکٹرانکس کمپنی کا اشتہار ہے۔

اس اشتہار میں دکھایا جاتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کو گھٹیاقسم کے تحائف لا کر دیتی ہے جس پر وہ اس کا منہ باندھ کر اسے گاڑی کی ڈگی میں بند کرتا ہے اور جنگل میں لیجا کر بیلچے سے قبر کھودنے پر مجبور کرتا ہے۔ جب خاتون گڑھا کھود لیتی ہے تو وہ اس کے دیئے تحائف اس میں پھینک کر خاتون کو ان پر مٹی ڈالنے کا حکم دیتا ہے۔ اسی اثناءمیں کیمراتھوڑی دورکا منظر دکھاتا ہے اور وہاں بھی ایک شخص اپنی بیوی سے یہی کام کروا رہا ہوتا ہے۔ دونوں مرد ایک دوسرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے اور مسکراتے ہیں۔

اشتہار کے آخر میں الفاظ گونجتے ہیں کہ یہ خواتین اگر ڈی این ایس کی مصنوعات خرید کر شوہروں کو تحفے میں دیتیں تو یہ نہ ہوتا۔ رپورٹ کے مطابق اس اشتہار پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی گئی اوراسے صنفی امتیاز پر مبنی قرار دیا گیا جس پر کمپنی نے یہ اشتہار چلانا بند کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس اشتہار پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں نے ایسا بکواس اشتہار زندگی میں نہیں دیکھا۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”کمپنی نے اپنی ساکھ خود ہی خراب کر لی ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close