دنیا

شادی کا تحفہ کھولنے سے دلہا اور اسکی نانی ہلاک ہوگئے، تحفہ میں کیا تھا۔۔۔۔

نئی دہلی: بھارت میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں ملنے والا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دُلہا اور اس کی نانی ہلاک جب کہ دلہن شدید زخمی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اودھیشا کے شہر بھوبھینشور میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو بھیجا گیا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔شادی کے پانچ دن بعد جب سب گھر والے عزیز و اقارب اور دوستوں کی طرف سے ملنے والے تحائف کھولے رہے تھے کہ اس دوران ایک گفٹ پیکٹ کھولا گیا جو دھماکا خیز مواد سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہے کی نانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔دلہے اور دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دلہا بھی دم توڑ گیا جب کہ دلہن تاحال اسپتال میں داخل ہے اور ڈاکٹرز نے اس کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سراغ رساں کتوں اور فرانزک ٹیموں کی مدد لی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دھماکا خیز مواد سے بھرا گفٹ پیک کس شخص نے بھیجا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close