دنیا

سعودی فوج میں خواتین کی بھرتی شروع

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا آغاز ہوچکا ہے، ریاض سمیت 7 صوبوں میں آن لائن درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئی ہیں.عرب ٹی وی کے مطابق فوج میں بھرتی کی خواہشمند خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے 1 مارچ تک درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں، انٹرمیڈیٹ یا اس سے اعلیٰ تعلیمی اسناد کی حامل خواہشمند خواتین سارجنٹ کے طور پر بھرتی کی جائیں گی، کم از کم عمر کی حد 25 اور زیادہ سے زیادہ 35سال مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ مہینے ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں پر سعودی خواتین کی تعیناتی کی اجازت دی تھی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے 2030 ویژن کے نتیجے میں مملکت تبدیلی کے ایک اہم دور سے گزر رہا ہے، بالخصوص خواتین کو ہر شعبے میں نمایاں مقام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close