دنیا

لیبیا ،مالٹا,اٹلی کی متعدد کمپنیاں اور شخصیات امریکا میں بلیک لسٹ

واشنگٹن:امریکی وزارت خزانہ نے لیبیا کی متعدد شخصیات اور کمپنیوں کو ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سابق صدر باراک اوباما کے ایگزیکٹو آرڈر مجریہ 2016ء کے دوران حاصل ہونے والے اختیارات کے تحت وزارت خزانہ نے لیبیا کی کمپنیوں اور افراد کو بلیک لسٹ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے بیرون ملک فنڈنگ کی مانیٹرنگ کرنے کے ذمہ دار دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا کہ لیبیا کے 6افراد، 24 کمپنیوں اور 7بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کیے گئے افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کے لین دین سے منع کرنے کے ساتھ امریکا میں موجود ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی کمپنیوں میں لیبیا، مالٹا اور اٹلی، لیبیا اور مالٹا کے افراد شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی سمگلنگ نے لیبیا کی قیادت کو کمزور اور بلیک مارکیٹ کو مضبوط کیا ہے۔ لیبیا میں پیدا ہونے والی انارکی نے طاقت ور افراد کو مضبوط اور لیبیا کو بحیثیت ریاست کم زور کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close