دنیا

کابل میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی ملاقات متوقع

رواں ہفتے کابل میں ہونے والی کابل کانفرنس میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے کی اپنی پاکستانی ہم منصب تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات متوقع ہے۔ سی این ایس مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کابل میں ہونے والے اس کانفرنس میں افغان حکومت کی جانب سے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر جنگ زدہ افغانستان میں دیرپا امن اور طالبان کے ساتھ مشغول رہنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دوکلام میں گزشتہ برس ہونے والی کشیدگی کے بعد چین کا تنہا دورہ کیا تھا اور گزشتہ ہفتے وجے گوکھلے خاموشی سے بیجنگ بھی گئے تھے۔ ان دوروں کے دوران دونوں ممالک کے وزراء خارجہ اور دیگر حکام کے درمیان تبادلہ خیال ہوا جبکہ دونوں ممالک آئندہ برسوں میں روڈمیپ پر راضی بھی ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین اور بھارت کے درمیان نریندر مودی کے آنے کے بعد حالیہ ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ نئی دہلی سے جاری ہونے والے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وجے گوکھلے بدھ کو کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں 25 ممالک کے نمائندے بھی موجود ہوں گے، تاہم اخبار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر سیکریٹری خارجہ کے درمیان براہ راست ملاقات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو یہ دسمبر 2017ء کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close