دنیا

جنسی بیماری کی وہ قسم جو آن لائن فحش فلمیں دیکھنے سے منتقل ہوتی ہے، اگر آپ نے بھی کبھی انٹرنیٹ پر ایسی چیز دیکھی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ سے بہت سی اقسام کے وائرس آپ کے کمپیوٹر یا سمارٹ فون میں منتقل ہو سکتے ہیں لیکن ان میں سے ایک خطرناک وائرس ایسا بھی ہے جو صرف فحش فلمیں دیکھنے والوں کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ وائرس ڈیجیٹل STI کہلاتا ہے اور شاید ہی فحش فلموں کی کوئی ایسی ویب سائٹ ہو جس پر یہ وائرس موجود نا ہو۔

دی مرر کے مطابق ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کو ئی شخص بکثرت اپنے کمپیوٹر یا سمارٹ فون پر فحش مواد دیکھتا ہے تو اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ وہ ڈیجیٹل STIوائرس کے انفیکشن کا نشانہ بن چکا ہے۔ برطانیہ میں ایک ہزار افراد پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بکثرت فحش مواد دیکھنے والے ان افراد میں سے تقریباً ایک تہائی کے ڈیوائس اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ تمام افراد ہفتے میں تقریباً پانچ بار فحش مواد دیکھ رہے تھے جبکہ ان میں سے تقریباً 20 فیصد افراد نے دفتر کے کمپیوٹر پر فحش مواد دیکھنے کا اعتراف بھی کیا۔ گزشتہ سال کی گئی ایک تحقیق کے دوران بھی سینکڑوں ایسے خطرناک وائرس ڈھونڈے گئے جو صرف فحش فلموں کی ویب سائٹوں کے ذریعے پھیل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close