دنیا

یمن میں 15ملین شہری پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، عالمی ریڈ کراس

صنعاء: عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ 15ملین یمنی شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔عالمی ریڈکراس کمیٹی کی جانب سے یمن سے متعلق جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 15ملین یمنی شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ایندھن کی کمی کیوجہ سے 9 شہروں میں پانی کی سپلائی پچھلے ایک سال سے معطل ہے اور 15 ملین شہری پینے کے صاف پانی تک سے محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق پمپنگ سٹیشنوں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں پانی کے حصول کے لیے میلوں سفر، اور یا پھر پانی سپلائی کرنے والے ٹینکروں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close