دنیا

بچوں میں نیند کی کمی پوری کرنے کیلئے چینی صوبے زی جیانگ نے ایسا اعلان کردیا کہ بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ہینگ ژو: چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں طلباءکےلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، صوبے میں ایلیمنٹری سکول صبح دیر سے شروع ہونگے۔ طالبعلموں کو آرام پہنچانے کےلئے کلاسیں دیر سے شروع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ گریڈ1اور 2 کے سکول صبح 8بجے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے جبکہ سردیوں میں اس میں مزید تاخیر کی جائےگی۔ اس سے قبل یہ سکول صبح7بجے یا7:30 بجے شروع ہوتے تھے۔
والدین نے حکومت کے اس اقدام کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بچوں کو زیادہ دیر تک نیند کے مزے لوٹنے کا موقع ملے گا۔ رہنما اصولوں میں مزید کہا گیا ہے کہ گریڈ1اور 2 کے سکول صبح 8بجے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے جبکہ سردیوں کے موسم میں اس میں مزید تاخیر کی جائےگی۔ اس سے قبل یہ سکول صبح7بجے یا7:30 بجے شروع ہوتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close