دنیا

پارٹی میں گانے بجاتی یہ نوجوان لڑکی دراصل کس طاقتور ملک کی وزیراعظم ہے؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

آک لینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا ایڈرن صرف 37 سال کی عمر میں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہو کر اس وقت دنیا کی کم عمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور طاقتور ترین ممالک میں شمار ہونے والے ملک کی سربراہ یہ خاتون چند سال قبل تک ایک ایسی شوخ و چنچل لڑکی تھیں جن کا زیادہ تر وقت موسیقی کی محفلوں میں ڈی جے کے طور پر گزرتا تھا۔

سیاست کے میدان میں قدم رکھنے اور ملک کی سربراہی سنبھالنے سے پہلے وہ بالکل مختلف قسم کی زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کے ماضی کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں کہ کس طرح ایک ڈی جے لڑکی نے ملک کے طاقتور ترین منصب تک پہنچنے کا حیران کن سفر طے کیا۔ آکلینڈ کے لینڈ وے میوزیکل فیسٹیول میں ڈی جے کی سیٹ سنبھال کر گانے بجاتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو آج بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے۔

میل آن لائن کے مطابق جسینڈا شرو ع سے ہی تفریح کی شوقین تھیں اور تہواروں میں جانا پسند کرتی تھیں۔ وہ خصوصاً سپائس گرلز، دی بیٹلز، اگی پاپ اور سنوپ ڈاگ کے میوزک کو بہت پسند کرتی تھیں۔ انہوں نے زندگی کے کئی سال ڈی جے کے طور پر کام کرتے ہوئے گزارے۔

خاتون وزیراعظم کی ایک سہیلی ایزا بیل ٹرومین نے بتایا ”جسینڈا سے میری ملاقات کئی سال پہلے ہوئی جب وہ ایک میوزک شو میں ڈی جے کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔وہ بہت شفیق، صاف گو اور خیال رکھنے والی ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی جسینڈا ویسی ہی سادہ مزاج خاتون ہیں جس طرح وہ کئی سال پہلے ہوا کرتی تھیں۔ بس اتنا فرق ہے کہ اب وہ ایک ملک چلارہی ہیں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close