دنیا

دباؤ اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیاجاسکتا، ملیحہ لودھی

نیو یارک: امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دباؤ اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی کی طالبان کو غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، افغانستان میں فریقین پرامن تصفیے کیلئے مذاکرات کریں، فورسز کی تعداد بڑھانے سے امن کے قیام کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہرختم کردی، کابل اور طالبان کو سمجھ جانا چاہیے کہ دوسرے پر فوجی برتری مسلط نہیں کی جاسکتی، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا، افغان سفیر کے الزامات مسترد کرتے ہیں اور اب پراپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close