دنیا

نیوکلئیر پروگرام بند کرنیکی پیشکش پر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی

شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیشکش کردی، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کی دعوت بھی قبول کرلی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مئی میں متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنماء کی جانب سے بھیجا گیا خط جنوبی کوریا کا وفد امریکا لے کر پہنچا، جس میں شمالی کوریا کے رہنما نے صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے اپنا نیوکلئیر پروگرام مشروط طور پر بند کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ جنوبی کوریائی وفد نے وائٹ ہاوس میں اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنماء سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، وفد کے مطابق دونوں رہنماوں کی مئی تک ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک میں شدید تناؤ رہا، صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کو راکٹ مین کہہ چکے ہیں، جبکہ کم جونگ ان نے بھی صدر ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قراردیا تھا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرز کے مطابق اب تک امریکا کے کسی بھی صدر کی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی، جو بہت اہم تصور کی جارہی ہے۔ واضح رہے امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی، جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close