دنیا

میں دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی ہوں، بڑی مشکل سے اپنے ملک سے بھاگی ہوں کیونکہ 3 سال سے مسلسل مجھے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ویڈیو جاری کردی، ایسی بات کہہ دی کہ طوفان برپا کردیا

انٹرنیٹ پر ایک لڑکی کی ویڈیو نے طوفان برپا کر رکھا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہے اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی وجہ سے ملک سے فرار ہو چکی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے اپنا نام شیخہ لطیفہ محمد بن راشد المکتوم بتایا ہے۔ اس نے ویڈیو میں اپنا شناختی کارڈ بھی دکھایا ہے۔لڑکی نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”مجھے دبئی میں اپنی مرضی کی زندگی جینے کی آزادی نہیں تھی، مجھے خفیہ طور پر تین سال تک جیل میں قید رکھا گیا اور ہسپتال میں ڈاکٹر مجھے ایسی نشہ آور ادویات دیتے رہے تاکہ میں اپنے باغی روئیے سے ہٹ جاﺅں۔میری عمر 33سال ہے اور میں شیخ محمد کے 30بچوں میں سے ایک ہوں۔میں ایک فرانسیسی جاسوس کی مدد سے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی ہوں اور اس وقت بھارت کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں موجود ہوں۔میں امریکہ جانا چاہتی ہوں تاکہ وہاں سیاسی پناہ حاصل کر سکوں۔ اس سلسلے میں میں نے ایک وکیل سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔“شیخ محمد کی اس مبینہ بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ”مجھے 2000ءکے بعد ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور میری تمام نقل و حرکت کی 24گھنٹے نگرانی کی جاتی تھی۔مجھے متحدہ عرب امارات میں اتنی بھی آزادی حاصل نہیں تھی جتنی ایک عام شہری کو ہوتی ہے۔ میں وہاں سے فرار ہونے میں تو کامیاب ہو گئی ہوں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے، ڈر ہے کہ مجھے دوبارہ پکڑ لیا جائے گااور واپس لیجا کر پھر جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ تاہم بہت سے لوگ میری مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ میں ان لوگوں کی مدد سے امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جاﺅں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close