دنیا

اسرائیلی شہرتل ابیب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 7 زخمی

 اسرائیل کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں وزارت دفاع اور فوج کے مرکزی دفتر کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں 2 مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دوسرے کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی حکام نے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ صیہونی حکام نے انتقامی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی پٹی کے 83 ہزار فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے اہل خانہ سے ملنے روک دیا ہے، اس کے علاوہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کو دی جانے والی عارضی نرمی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close